ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاکستان میں مندر کی تعمیر پر روک رجعت پسندانہ اقدام: التجا مفتی

پاکستان میں مندر کی تعمیر پر روک رجعت پسندانہ اقدام: التجا مفتی

Tue, 07 Jul 2020 21:36:56    S.O. News Service

سری نگر،7؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک مندر کی تعمیر پر جاری تنازعے کے حوالے سے کہا ہے کہ مندر کی تعمیر پر روک ایک اسلامی فلاحی ریاست کے مذہبی آزادی کے تصور کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرتار پور رہداری کھولنا ایک مستحسن عمل تھا لیکن اس کے برعکس مندر کی تعمیر پر پابندی ایک رجعت پسندانہ اقدام ہے۔

موصوفہ نے اپنے ایک ٹوuٹ میں کہا کہ 'اسلام آباد میں ایک مندر کی تعمیر پر روک عائد کرنا اسلامی فلاحی اسٹیٹ کے اس تصور کے خلاف ہے جو مذہبی آزادی کا حامی ہے۔ کرتار پور رہداری کے کھولنے کی کافی ستائش کی گئی تھی لیکن یہ حالیہ پہل رجعت پسند ہے'۔

بتادیں کہ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک مندر کی تعمیر تنازعے کا باعث بن گئی ہے جس کی وجہ سے اس کی تعمیر پر روک لگادی گئی ہے۔ اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے کے مطابق مندر کی تعمیر کا کام عمارت کا نقشہ موصول نہ ہونے کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔


Share: